ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلم میں بولڈ مناظر کی عکس بندی سے انکار کردیا۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں تاہم انہوں نے فلم میں قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرانے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’رئیس‘‘کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان کو بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ بولڈ مناظر کی عکس بندی کرانا تھی تاہم انہوں نے قابل اعتراض مناظرعکس بند کرانے سے صاف انکار کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی متعدد فلموں میں قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرانے سے انکار کرچکے ہیں۔